سوزوکی اور کار میں تصادم ،خاتون سمیت دو افراد معمولی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 84 اڈہ جھنگ روڈ پر شالیمار اے سی ٹائم کی بس، سوزوکی آلٹو اور ٹویوٹا کرولا کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 نے دونوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دوپہر ایک بج کر 31 منٹ پر پیش آیا، جہاں بس نمبر JA-9292 نے سوزوکی آلٹو نمبر BMD-799 کو ٹکر ماری، جس کے بعد آلٹو سڑک پر کھڑی ٹویوٹا کرولا نمبر DCV-648 سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں بہک میکن کی رہائشی 50 سالہ نسیم بی بی زوجہ نور محمد کے دائیں ہاتھ پر معمولی خراش آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments