صابری عرس مبارک کی مرکزی نشست کا روحانی و پرنور انعقاد

صابری عرس مبارک کی مرکزی نشست کا روحانی و پرنور انعقاد

صابری عرس مبارک کی مرکزی نشست کا روحانی و پرنور انعقاد ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں

میانی (نامہ نگار )صابری عرس مبارک 2026 کی مرکزی نشست کا روحانی و پرنور انعقاد، صابری دربار کلس شریف میں سالانہ عرس مبارک 2026 کی مرکزی نشست 10 اکتوبر کی رات انتہائی عقیدت و احترام اور روحانی مناظر کے ساتھ منعقد ہوئی اس پرنور اور عظیم الشان محفل کی صدارت صابری دربار کلس شریف کے سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری نے کی اس بابرکت تقریب میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام نے خصوصی شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ مشہور قوال اعجاز شیر علی اور زاہد کاشف متے خان قوال نے اپنے مخصوص اور دلکش انداز میں قوالی پیش کر کے حاضرین پر وجد طاری کر دیا اور سماں باندھ دیا۔مرکزی نشست میں عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...