معروف کرکٹر عمران عرف مانی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
معروف کرکٹر عمران عرف مانی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار عمران عرف مانی کے بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)صدر پولیس جوہر آباد نے معروف کرکٹر عمران عرف مانی مصلی کے قتل میں ملوث ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا، ملزم چند یوم قبل جوہر آباد کے علاقہ بلاک نمبر 6میں عمران عرف مانی کے بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او جوہر آباد محمد زوہیب کو اسے پکڑنے کا ٹاسک دیا تھا جنہوں نے انتہائی محنت اور جان فشانی سے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اسے ٹریس کر کے قانون کی گرفت میں لیا ، ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کیخلاف درج ہونیوالے مقدمہ قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے اور اسے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی مکمل کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments