جی سی ویمن یونیورسٹی تک سڑک مکمل کرنے کی ہدایت
جی سی ویمن یونیورسٹی تک سڑک مکمل کرنے کی ہدایتسڑک کی بحالی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر جڑانوالہ روڈ سے جی سی ویمن یونیورسٹی تک سڑک کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ، جسے مقررہ ڈیڈ لائن 22 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہر کی اہم سڑک کی معیاری مرمت و بحالی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ تعمیراتی کام کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ، اسی لیے ہائی ویز حکام کو کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دھول اور مٹی کی روک تھام کے لیے سڑک پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ روڈ پر میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کے باعث متبادل راستوں کو ہموار اور قابل استعمال بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں جی سی یونیورسٹی سے سوساں روڈ تک سڑک کی مرمت و بحالی کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ، جبکہ ملت روڈ کی تعمیر و مرمت بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔کمشنر نے مزید بتایا کہ نورپور سبز منڈی روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے ، جس کی تکمیل کے بعد سڑک کی کارپٹنگ شروع کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments