ہسپتالوں کا فضلہ ری سائیکل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ہسپتالوں کا فضلہ ری سائیکل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن انسینریشن کے ذریعے تلف کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقہ اختیار کیا جا رہا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہسپتالوں کا فضلہ غیر قانونی طور پر جمع کرنے ، فروخت کرنے اور ری سائیکلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کروا دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر طاہر سیال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں کے طبی فضلے کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق انسینریشن کے ذریعے تلف کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر ری سائیکل کیا جا رہا تھا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ طبی فضلے کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ری سائیکلنگ انسانی صحت اور ماحول کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments