پارک میں کھیلتے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
پارک میں کھیلتے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیازین اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں کھیلتے ہوئے شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب کالونی میں زین نامی شہری اپنے بھائی کے ہمراہ پارک میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر ان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے زین گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا اور ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments