ایچ او تھانہ کندیاں کی چشمہ پریس کلب آمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں ایس ایچ او کلیم اللہ خان کی چشمہ پریس کلب آمد، منشیات کے خاتمے کا عزمایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر کلیم اللہ خان کی کندیاں چشمہ پریس کلب آمد۔
صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کندیاں کو امن کا گہوارہ بنانے اور منشیات فروشی، آئس، جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائیگی۔منشیات کے عادی نوجوان نفرت نہیں بلکہ ہمدردی، توجہ اور کونسلنگ کے مستحق ہیں انہوں نے شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments