ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 12959 کالز موصول ہوئیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ اکتوبر کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 12959 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3668 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3655 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں422 روڈٹریفک کے حادثات، 2731 میڈیکل کی ایمرجنسیز،10 آتشزدگی،70 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 430 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments