سرگودھا کی ترقی کے دشمن کوئی اور نہیں سیاستدان ہیں ،میاں محمد عمران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی ترقی کے دشمن کوئی اور نہیں اس پر گزشتہ 50 سال سے برسر اقتدار آنے والے وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے اقتدار میں آکر شہر کے لیے تو کچھ نہیں کیا۔
مگر اپنے اثاثے بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے آج سرگودھا بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود یہاں پر وہ بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں جو دیگر شہروں کو میسر ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینیٔر وائس چیٔرمین میاں محمد عمران نے کیا اورکہا کہ جس طرح سرگودھا شہر کو ترقی کرنی چاہیے تھی وہ ترقی نہ ہو سکی سرگودھا کے شہریوں کو کم از کم پینے کا صاف پانی تو فراہم کر دیں ٹوٹی سڑکوں سے تو گزارا ہو جائے گا ۔مگر پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اس طرف ارکان اسمبلی کو توجہ دینی چاہیے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments