عوامی مسائل کی شکایات کے فوری حل کیلئے ری ڈریسل سیل کو فعال کرنیکی ضرورت

عوامی مسائل کی شکایات کے فوری حل کیلئے  ری ڈریسل سیل کو فعال کرنیکی ضرورت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے ڈویژنل و ضلعی افسران کی کھلی کچہریوں کے بعد عوامی مسائل کی شکایات کے فوری حل کیلئے تحصیل سطح پر قائم کئے گئے ری۔

 ڈریسل سیل کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے عوامی خدمت کے سرکاری اداروں صحت، پولیس، لائیو سٹاک وغیرہ میں موصول ہونیوالی اکثر شکایات دبا لی جاتی ہیں جبکہ بیشتر پر عملدرآمد میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے کے پیش نظر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ سال تحصیل سطح پر خصوصی شکایت سیل قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمائز کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایک نئی ہیلپ لائن بھی جاری کی گئی تھی جس کے بارے میں عام شہریوں کو ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...