بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے جوڈیشری افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت بیشتر اضلاع کی ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹیوں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ترجیح بنیادوں پر ان کمیٹیوں کی کارکدگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
حکومت پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بر وقت ازالہ کے لئے ضلع کی سطح پر جوڈیشری افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اوور سیز پاکستانی کے مسائل حل ہو سکیں،اس حوالے سے بھی اقدامات ٹھائے جارہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments