شکایات بھی شاہین آباد روڈکی خستہ حالی پر انتظامیہ کو متوجہ نہ کر سکیں

 شکایات بھی شاہین آباد روڈکی خستہ حالی پر انتظامیہ کو متوجہ نہ کر سکیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متعد د شکایات بھی شاہین آباد روڈکی خستہ حالی پر انتظامیہ کو متوجہ نہ کر سکیں، جسکی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ باعث تشویش بننے لگا ہے۔

تفصیل کے مطابق شہر کی مصروف شاہراہ سرگودھا شاہین آباد روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے خطرناک ہو گئی ہے ، ٹوٹی سڑک پر بھی کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑک کی مرمت نہیں کی جا رہی، روازانہ سینکڑوں سے زائد تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں اس سڑک پر سفر کرتی ہین، سڑک کے دونوں اطراف تجارتی مراکز بھی ہیں۔ جسکی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کی بھی کثیر تعداد حادثات کا شکار ہو رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...