ہر صوبے میں کم از کم پانچ سے چھ نئے صوبے بنائے جائے جائیں ،سماجی شخصیات
موچھ(نمائندہ دنیا)سماجی شخصیات امیر عبد اللہ خان،سید ظل قدوس،ملک رفیع اللہ،مدثر خان،احسان اللہ خان سمیت دیگر نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی،چیف جسٹس آف پاکستان،فیلڈ مارشل جزل حافظ سید محمد عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے۔
جلد از جلد ہر صوبے میں کم از کم پانچ سے چھ نئے صوبے بنا کر عوام کی جان نسل در نسل چلنے والے خاندانوں سے بچائی جائے ۔چند مخصوص جماعتوں نے 1947 کے بنے صوبوں کو پسماندہ کر دیا ہے ۔ہر محکمے کا ستیاناس کر دیا گیا ہے ۔خصوصی مہربانی کی جائے ۔اس طرح اچھے لوگوں کے آگے آنے کی قوی امید ہو گی۔نوجوانوں کو مستقل نوکریاں ملیں گی۔اور اقربا پروری و ظلم و زیادتی کا خاتمہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments