شکردرہ روڈ لاری اڈے پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

شکردرہ روڈ لاری اڈے  پر تجاوزات کی بھرمار نے  شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

میانوالی (نامہ نگار)شکردرہ روڈ لاری اڈے پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی تجاوزات، ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کی جانب سے سامان سڑک پر رکھنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔شکردرہ روڈ کالاباغ مصروف ترین روڈ ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے ، مگر تجاوزات مافیا نے سڑک کو تنگ کر کے رکھ دیا ہے ۔ جس کے باعث پیدل چلنے والوں، سکول کے بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شکردرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور سڑک کو عوام کے لیے کلیئر کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...