پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا:میاں عبدالمنان

 پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ بھرپور  انداز میں اٹھایا:میاں عبدالمنان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایاہے کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے ۔

 بھارت نے 27اکتوبر 1947کو سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر اپنے فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا بھارت کے اس اقدام کیخلاف کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر عالمی اور سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...