مخالف سائیڈ پر ریڑھیاں لگانے والے چار افراد کو پکڑ لیا گیا

مخالف سائیڈ پر ریڑھیاں لگانے والے چار افراد کو پکڑ لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شعبہ انکروچمنٹ نے کوٹ فرید روڈ ریڑھی بازار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سائیڈ پر ریڑھیاں لگانے والے چار افراد کو موقع پر سامان سمیت پکڑ لیا۔

حکام نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس سکول کی دیوار کے ساتھ ماڈل بازار قائم کر رکھاہے مگر بعض ریڑھی بان سڑک کی دوسری طرف ریڑھیاں لگا کر راستہ کو تنگ کرنے ک سبب بن رہے تھے جنہیں موقع پرپکڑ نے کے بعد وارننگ جاری کر کے ان کی ریڑھیاں واپس کر دی گئیں اور واضح کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...