ریجن بھر میں اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ

ریجن بھر میں اہم مقامات کے  سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے ملکی صورتحال کے پیش نظر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے اور مزید فول پروف اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ان میں اہم تنصیبات، ریلوے اسٹیشنز، دفاتر، گیس و بجلی کی انسٹالیشنز، تھانے اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری املاک شامل ہیں، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرز کو ان مقامات کی حالیہ سکیورٹی آڈٹ رپورٹس ارسال کرتے ہوئے انتظامات پر نظر ثانی کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خدشات سے نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...