محمد عامر اسلم نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر اسلم نے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے دو ماہ کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد سرگودھا میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وہ محکمہ داخلہ کے احکامات کے تحت7 ستمبر کو تربیت کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔۔تربیتی کورس کا مقصد سرکاری افسران کی انتظامی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، دفتری امور کی مؤثر انجام دہی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔ اس تربیت کے ذریعے افسران کو جدید انتظامی تقاضوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی جاتی ہے جبکہ ایسے تربیتی پروگرامز پیشہ ورانہ ترقی کی راہ بھی ہموار کرتے ہیں۔ کورس کے دوران فیصلہ سازی، منصوبہ سازی اور انتظامی معاملات سے متعلق پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ دی گئی۔اس تربیتی کورس میں پنجاب کے نو مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments