بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خالی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے ،واپڈا پیغام یونین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان واپڈا پیغام یونین رانا محمد بوٹا نے کہا ہے کہ واپڈا پیغام یونین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ، سروس اسٹرکچر میں بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔
اور ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کی اجرت اور مراعات میں مناسب اضافہ کیا جائے ، ملازمین کے سروس معاملات میں غیر ضروری اختیارات کے خاتمے اور شفاف نظام کو یقینی بنایا جائے ۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خالی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے جبکہ ملازمین کے بچوں کو بھی بھرتی میں ترجیح دی جائے اور آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے ، سرکاری شعبے کے بجلی گھروں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو مؤثر انداز میں چلایا جائے۔ اور ڈسکوز ملازمین کو دیگر وفاقی اداروں کی طرح ہفتہ وار تعطیلات کی سہولت کے ساتھ آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کی صورت میں ملازمین کو اضافی معاوضہ اور ملازمین کو مناسب پینشن، گریجویٹی، انشورنس، طبی سہولیات اور مناسب الانسز مقرر سمیت دیگر مراعات فراہم کی جائیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments