تمام شکایتیں بلا جوازاور بے بنیاد ،ترجمان محکمہ وائلڈ لائف میانوالی
تمام شکایتیں بلا جوازاور بے بنیاد ،ترجمان محکمہ وائلڈ لائف میانوالی شکایات درج کروانے والا شخص محکمہ وائلڈ لائف کا ایک جبری ریٹائرڈ ملازم
میانوالی (نامہ نگار)ترجمان محکمہ وائلڈ لائف میانوالی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں محکمہ کے خلاف کی جانے والی تمام شکایتوں کو بلا جواز، جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق شکایات درج کروانے والا شخص محکمہ وائلڈ لائف کا ایک جبری ریٹائرڈ ملازم ہے ، جس کا اپنا ریکارڈ انتہائی داغدار ہے ۔ مذکورہ شخص پر جوئے ، منشیات اور کرپشن جیسے متعدد سنگین مقدمات (ایف آئی آرز) درج ہیں اور انہی وجوہات کی بنا پر محکمہ نے اسے جبری ریٹائر کر دیا تھا۔ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ مذکورہ سابق ملازم دفاتر میں آ کر محکمہ کے ملازمین اور بالابستگان کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے میں ملوث ہے ۔ترجمان وائلڈ لائف میانوالی نے واضح کیا کہ اگر شکایت کنندہ کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت یا ثبوت کے دستاویزات موجود ہیں تو وہ سامنے لائے ۔ اگر الزامات سچے ثابت ہوتے ہیں تو ہم ہر قسم کی سزا اور قانون کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔\"ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بلا ثبوت اور ذات پر مبنی بلیک میلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments