سیوریج سسٹم کی زبوں حالی کے باعث گلیاں گندگی سے بھر گئیں
سیوریج سسٹم کی زبوں حالی کے باعث گلیاں گندگی سے بھر گئیں جوہر آباد کے مکینوں کیلئے صاف اور شفات ماحول میں سانس لینا ممکن نہیں رہا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)تحریک آزادی کے عظیم مجاہد مولانا محمد علی جوہر کے نام سے تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جدید طر ز پر آباد کئے جانیوالے پنجاب کے خوبصورت ترین شہر جوہر آباد میں سیوریج سسٹم کی زبوں حالی کے باعث گلیاں اور بازار غلاظت سے بھر گئے اور اسے اٹھانے والا کوئی نہیں ، ضلع خوشاب میں واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے قیام کے باوجود جوہر آباد کے مکینوں کیلئے صاف اور شفات ماحول میں سانس لینا ممکن نہیں رہا شہر کے جس کونے میں بھی جائیں وہاں سڑکیں سیوریج کے گندے اور بد بودار پانی سے اٹی نظر آتی نہیں عوامی حلقوں کے مطابق واسا کے قیام کے ساتھ ہی میونسپل کمیٹی جوہر آ باد سے فراہمی آب اور سیوریج کے منصوں کی بحالی کی ذمہ داریاں واپس لے کر اس نو زائیدہ ادارے کے سپرد کی گئی تھیں لیکن ابھی تک واسا کی جانب سے کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور اس ادارہ کی کاروائیاں شہر کے مختلف علاقوں کا سروے کرانے تک محدود ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کی زبدگی بدستور عذاب بنی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments