کندیاں مین بازار اور جرنیلی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار
کندیاں مین بازار اور جرنیلی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار بازار اور روڈ سکڑ گئے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
میانوالی (نامہ نگار)کندیاں مین بازار اور جرنیلی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، بازار اور روڈ سکڑ گئے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد اور بازار میں خریداری کی غرض سے آنے والی خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں جرنیلی روڈ پر پٹرول۔پمپس کی موجودگی میں بھی جگہ جگہ آئل ایجینسیوں کی بھرمار ہو چکی یے جو کہ خطرے سے خالی نہیں ہیں سول ڈیفینس اور تحصیل انتظامیہ کی بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے جس سے یہاں یہ ایجینسیاں مزید بڑھ رہی ہیں انتظامیہ اور پیرا فورس کی کمزور گرفت کی وجہ سے مین بازار میں چنگچی رکشوں، ریڑھی بانوں اور دوسرے علاقوں سے آنے والی مال سپلائی کرنے والی گاڑیاں بھی آمدورفت میں خلل کا باعث بنتی ہیں شہریوں نے ڈی سی میانوالی اور اے سی پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں بڑی گاڑیوں اور لوڈر رکشہ کا دن کے اوقات داخلہ بند کیا جائے اور تجاوزات کا باعث بننے والے ریڑھی بانوں اور سبزی فروٹس و دیگر دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments