10 روزہ کریک ڈاؤن، 81 مقدمات درج، 41 کلو چرس برآمد

 10 روزہ کریک ڈاؤن، 81 مقدمات درج، 41 کلو چرس برآمد

10 روزہ کریک ڈاؤن، 81 مقدمات درج، 41 کلو چرس برآمددو منشیات فروشوں کو عدالت سے بالترتیب 9 اور 7 سال قید بامشقت کی سزائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف 10 روزہ کریک ڈاؤن، 81 مقدمات درج، 41 کلو چرس اور 9 کلو آئس برآمد، دو ملزمان کو قید کی سزائیں دلوائی گئیں، ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق پولیس کا منشیات فروشوں اور نشے کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ 10 روز کے دوران خواتین سمیت منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف 81 مقدمات درج کرکے 41 کلوگرام چرس اور 9 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی، جبکہ مقدمات کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں دو منشیات فروشوں کو عدالت سے بالترتیب 9 اور 7 سال قید بامشقت کی سزائیں دلوائی گئیں۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً فلائی اوورز کے نیچے اور قبرستانوں میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف بھی خصوصی کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ری ہیبلی ٹیشن مراکز منتقل کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...