عبداللہ کی بھینس 45.110 کلوگرام دودھ دے کر اول
عبداللہ کی بھینس 45.110 کلوگرام دودھ دے کر اول حاجی اکرام کی بھینس قمرہ نے 40.940 کلوگرام دودھ دے کر دوسری پوزیشن لی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک کی زیرِ نگرانی چک نمبر 235ر۔ب، نیاموآنہ میں بھینسوں کا دودھ دینے کا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں لاہور کھنڈ پنڈ کے عبداللہ کھوکھر کی بھینس ‘‘داتا دی ملنگنی’’ نے 45.110 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلے میں سدھوپورہ کے حاجی اکرام کی بھینس ‘‘قمرہ’’ نے 40.940 کلوگرام دودھ دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔بڑی بھینسوں کے دودھ دینے کے مقابلے میں سدھوپورہ کے رانا عدیل عباس کی بھینس نے 43.830 کلوگرام دودھ دے کر پہلی، جبکہ چک نمبر 208 ر۔ب کے صدام فوجی کی بھینس نے 43.190 کلوگرام دودھ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بھینسوں کے دودھ دینے کے مقابلے میں چک نمبر 208 ر۔ب کے رانا عبدالرحمان کی بھینس نے 35.890 کلوگرام دودھ دے کر دوسری، جبکہ سدھوپورہ کے حاجی اکرام کی بھینس نے 34.210 کلوگرام دودھ دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments