مریم نواز کا اگلے ہفتے دورہ سرگودھا متوقع ،ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع

مریم نواز کا اگلے ہفتے دورہ  سرگودھا متوقع ،ہنگامی بنیادوں  پر تیاریاں شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متوقع دورہ سرگودھا کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں۔

 آئندہ ہفتے متوقع دورے کے سلسلے میں ممکنہ روٹس پر سڑکوں کی مرمت، پیچ ورک اور گڑھوں کی بھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، جبکہ اوورہیڈ برج کی تزئین و آرائش اور پل کے نیچے رنگ و روغن بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورے کے ممکنہ راستوں کو بہتر بنانے اور شہر کی ظاہری حالت سنوارنے کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور انتظامی سطح پر مختلف امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا دورہ آئندہ ہفتے متوقع ہے ، تاہم حتمی تاریخ ایک سے دو روز میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...