دو پولیس افسران کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع خوشاب میں تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دو پولیس افسران ایس ایچ او خوشاب انسپکٹر اظہر اقبال اور ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر محمد اعجاز کو ان کے سرگودھا تبادلہ کے موقع پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔
اس ضمن میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع خوشاب کے پولیس افسران و ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی ڈی پی او خوشاب نے دونوں افسران کی فرض شناسی اور محکمانہ کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان ہیں ۔پولیس کی جانب سے گرانقدر تحائف دے کر نیک خواہشات کے ساتھ الوادع کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر اظہر اقبال اور انسپکٹر محمد اعجازخوشاب پولیس کے لیے خدمات اور نمایاں کارکردگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments