ڈاکٹر عدنان افضل کی تاشقند میں بین الاقوامی طبی فورم میں پاکستان کی نمائند گی

ڈاکٹر عدنان افضل کی تاشقند میں بین  الاقوامی طبی فورم میں پاکستان کی نمائند گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل کی ازبکستان کے شہر تاشقند میں سیمیگلوٹائڈ اور GLP-1 تھراپی کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی طبی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی ، ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے اپنے خطاب میں اس بات پر خصوصی زور دیا کہ۔۔۔

 سیمیگلوٹائڈ (GLP-1) جیسی جدید ادویات کے مؤثر اور محفوظ استعمال کے لیے درست مریض کا انتخاب بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ ہر مریض کی جسمانی کیفیت، طبی تاریخ، بیماری کی نوعیت اور علاج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مناسب علاج تجویز کیا جانا چاہیے۔،جدید طب میں کامیابی صرف نئی دوا کی دستیابی سے ممکن نہیں بلکہ اس کا درست استعمال، مریض کی مکمل تشخیص اور انفرادی ضروریات کے مطابق علاج کا انتخاب بھی انتہائی ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ Right Patient for the Right Treatment یعنی درست مریض کے لیے درست علاج ہی مؤثر طبی حکمت عملی کی بنیاد ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...