متعدد روز بجلی کی فراہمی بند رہے گی

متعدد روز بجلی کی فراہمی بند رہے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیسکو سٹی سب ڈویژن سرگودھا کے مختلف فیڈرز پر ضروری مرمتی کام کے باعث نومبر 2026ء کے دوران متعدد روز بجلی کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔

 ایس ڈی او آپریشن فیسکو سٹی سب ڈویژن کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق KV-11 لڈے والا فیڈر کی بجلی 9، 12، 19، 23 اور 26 نومبر، اربن ایریا فیڈر کی 10، 16، 18، 21، 25، 28 اور 30 نومبر، جبکہ مدینہ کالونی فیڈر کی 16، 18، 25 اور 30 نومبر کو بند رہے گی۔ اسی طرح کارخانہ بازار فیڈر کی بجلی بھی 11، 15، 18، 22، 25 اور 29 نومبر کو صبح کے بجائے دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی۔ فیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بندش ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...