آر پی او کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈویژن سہیل اختر سکھیرا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں معاشرتی شعور اور مثبت تبدیلی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، سرگودھا پولیس یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سے منشیات کے خاتمے ، ٹریفک قوانین کی آگاہی، سائبر سیکیورٹی، آن لائن فراڈ کی روک تھام اور شہریوں کو قانونی حقوق و فرائض سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرے گی ۔ولیس کا کردار صرف جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی اصلاح اور عوامی شعور کی بیداری بھی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments