ڈپٹی کمشنر کا کشمیر پارک، شہر کے مختلف علاقوں اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا کشمیر پارک، شہر کے مختلف علاقوں اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے کشمیر پارک میں صفائی ستھرائی کے نظام، گراسی لانز اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر پارک کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پی اے ایف روڈ اور تلہ گنگ روڈ کا بھی دورہ کیا اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے عملے کو ہدایت کی کہ ان شاہراؤں پر تما م گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیاد وں پر مناسب دیکھ بھال جبکہ ستھر اپنجاب کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ تلہ گنگ روڈ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ قبرستان میں صفائی ستھرائی کویقینی بنا یا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments