پپلاں میں 10 سے زائد بھٹہ جات کا معائنہ ، جرمانے

پپلاں میں 10 سے زائد بھٹہ  جات کا معائنہ ، جرمانے

میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول عبداللہ نیر شیخ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ای پی اے میانوالی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات میانوالی محمد ارشد چغتائی کی زیر نگرانی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 تفصیلات کے مطابق ای پی اے کی فیلڈ ٹیم نے گذشتہ روز پپلاں میں 10 سے زائد بھٹہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے بھٹہ جات میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔مختلف ریٹیلرز سے 20 کلوگرام سے زائد غیر قانونی پلاسٹک شاپنگ بیگز تحویل میں لئے گئے ۔اور 1 ریسٹورنٹ میں سکشن ہڈز کی تنصیب کو یقینی بنایا گیا۔1 انڈسٹریل یونٹ میں آلودگی پھیلانے والے آلات کا معائنہ کیا گیا۔ اے پی اے فیلڈ ٹیم میں محمد عمران علی انسپکٹر، نیک زمان، محمد اکرام فیلڈ اسسٹنٹس اور امان اللہ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...