زیرِ تفتیش مقدمات، گرفتاریوں سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

  زیرِ تفتیش مقدمات، گرفتاریوں  سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے صدر سرکل کے تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات، سنگین جرائم اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تفتیشی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

اس سلسلے میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے اجلاس میں مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت، زیرِ التوا کیسز اور چالانوں کی بروقت تکمیل کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا۔ عمران عباس چدھڑ نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور جدید سائنسی و تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تمام شواہد کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائے ۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ ناقص تفتیش، غیر ضروری تاخیر اور فرائض میں غفلت برتنے والوں سے جواب طلبی ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...