بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریڈ زون میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیاگیا۔

 کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق بلڈنگ کنٹرول سیل اور انفورسمنٹ ٹیموں نے احمد جی ٹاؤن، غفور ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، چک 78 اور باجوہ کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلڈنگ ریگولیشنز اور منظور شدہ بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی۔ آپریشن کی نگرانی دانیال اور بلڈنگ کنٹرول کے سپروائزر ملک منیر اقبال نے کی۔ جبکہ بلڈنگ انسپکٹرز، انفورسمنٹ انچارج مخدوم صدام اور انفورسمنٹ سکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او مخدوم ارسلان حیدر ہاشمی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی تعمیراتی ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے ، شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...