دنیا کی خبر پر ایکشن:انڈسٹریل زون فیز ٹو کے قیام کیلئے فالو اَپ اجلاس طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں دوسری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار رہنے اور صنعت کاروں کی 265 درخواستیں و لاکھوں روپے وصولی کے باوجود عملی پیش رفت نہ ہونے سے متعلق دنیا نیوز کی خبر پر پیش رفت سامنے آگئی۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے انڈسٹریل زون فیز ٹو کے قیام کے لیے فالو اَپ اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال، زمین کی الاٹمنٹ سمیت متعلقہ امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی زون کا قیام سرمایہ کاری کے فروغ، مقامی صنعتوں کی توسیع اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments