دورانِ سفر دل کا دورہ پڑنے سے 76 سالہ معمر شخص جاں بحق

 دورانِ سفر دل کا دورہ پڑنے سے 76 سالہ معمر شخص جاں بحق

دورانِ سفر دل کا دورہ پڑنے سے 76 سالہ معمر شخص جاں بحقشاہپور صدر پولیس نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، اہل خان نے شناخت کر لیا

شاہپور صدر ( نامہ نگار)دورانِ سفر دل کا دورہ پڑنے سے 76 سالہ معمر شخص جاں بحق، سوشل میڈیا کے ذریعے شناخت، بھیرہ کے علاقے دیوت پور کا رہائشی 76 سالہ امام دین ولد محمد شفیع شاہپور آتے ہوئے دورانِ سفر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شاہپور کی ٹیم نے جھاوریاں روڈ پر ماچھیانوالہ کے قریب بھیرہ سے آنے والی کوچ کو رکوا کر معمر شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ریسکیو اہلکار میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور منتقل کر آئے ۔ مرحوم کی جیب سے شناختی کارڈ یا موبائل فون برآمد نہ ہونے کے باعث ان کی شناخت میں دشواری پیش آئی۔ تھانہ شاہپور صدر پولیس نے مرحوم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے ذریعے بھیرہ میں موجود اہل خانہ نے انہیں شناخت کر لیا اور شاہپور پہنچ گئے ۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے مرحوم کی میت اہل خانہ کے ہمراہ آبائی علاقے دیوت پور بھیرہ روانہ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق مرحوم امام دین ولد محمد شفیع کی تدفین ان کے آبائی گاؤں دیوت پورہ، تحصیل بھیرہ میں کر دی گئی ہے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...