504 لٹرجعلی اور غیر قانونی کیڑے مار ادویات ضبط

504 لٹرجعلی اور غیر قانونی کیڑے مار ادویات ضبط

504 لٹرجعلی اور غیر قانونی کیڑے مار ادویات ضبط کسانوں کی محنت پر ڈاکہ ڈالنے والے جال سازوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا

شاہ پور صدر(نامہ نگار)محکمہ زراعت سرگودھا کے حکام نے سیال موڑ میں غیر قانونی ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر 504 لٹرجعلی اور غیر قانونی کیڑے مار ادویات مالیتی 13 لاکھ 5 ہزار 555 روپے ضبط کرکے ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، محکمہ زراعت حکام کا کہنا ہے کہ ضلع سرگودھا کے کسی بھی حصے میں کسانوں کی محنت پر ڈاکہ ڈالنے والے جال سازوں اور مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جعلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات کا کاروبار کرنے والوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔ کاشتکاروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ خرید و فروخت کے وقت ہمیشہ رجسٹرڈ ڈیلرز کا انتخاب کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ زراعت کو دیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...