ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج اور تلہ گنگ روڈ کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیاکا مریم نواز میڈیکل کالج اور تلہ گنگ روڈ کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمرا ہ تلہ گنگ روڈ کا دورہ کیا۔
گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ روڈ کے دونوں اطراف گرین بیلٹس اور پودوں کی روزانہ کی بنیادوں پر مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ڈی سی نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو گرڈ اسٹیشن کے اطراف نالے کی ڈی سلٹنگ اور سٹرک کے دونوں طرف صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے ایس ڈی ای او پیرا کو ہدایت کی کہ کا روباری مقصد کیلئے روڈ پر بلڈنگز میٹریل رکھنے اور غیر قانونی تجاوزات کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے اچانک ہسپتال ایمر جنسی کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں مو جود مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments