مریم نواز کا متوقع دورہ ، ہیلی پیڈ بنانے کے لیے کمشنر کا کلورکوٹ کے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ

مریم نواز کا متوقع دورہ ، ہیلی  پیڈ بنانے کے لیے کمشنر کا کلورکوٹ  کے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا متوقع دورہ بھکر کلورکوٹ سمیت ضلع بھکر میں انتظامیہ ہائی الرٹ کلورکوٹ میں ہیلی پیڈ بنانے کے لیے کمشنر ڈی سی کا کلورکوٹ کے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اگلے ہفتے ضلع بھکر کا دورہ متوقع ہونے کی اطلاع پر ضلع بھکر کی انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی ہے ضلع بھر کی شاہرات کی صفائی ستھرائی چھڑ کاو کیساتھ دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔کلورکوٹ میں وزیر اعلی کے متوقع دورہ کے پیش نظر کلورکوٹ انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پارک گرین بیلٹ کی صفائی کیساتھ چھڑکاو کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کلورکوٹ کے انصاف چوک کی توڑ پھوڑ کر کے اس کو نیا بنایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اگلے ہفتے بروز منگل کو ضلع بھکر کا دورہ کریں گی اور نواز شریف سکولوں سمیت کلورکوٹ دریا خان کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا افتتاح کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...