گلی محلوں اور شاہراہوں پر کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع واسا کو دیں ، اعلامیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسا کی جانب سے سٹی ایریا سرگودھا میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیاہے کہ وہ اپنے گلی محلوں اور شاہراہوں پر کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع واسا کو دیں۔
تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے میں مدد مل سکے ،کوئی بھی سیوریج کے حوالے سے مسئلہ ہو تو لوگ ہیلپ لائن نمبر1334پر کال کر کے مسئلہ بتا سکتے ہیں واسا کا عملہ عوام کی خدمت میں 24 گھنٹے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل لیے عملہ متحرک ہے لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ گلیوں محلوں میں کھلے ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی نشاندہی کریں ۔تاکہ ان کی مرمت وغیرہ کر کے ان پر ڈھکن وغیرہ رکھے جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments