ان کہی تاریخ پر مبنی تصنیف تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب پیش

ان کہی تاریخ پر مبنی تصنیف   تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد مغیث کو ضلع سرگودھا میں سکندرِ اعظم اور آریہ تہذیب کی ان کہی تاریخ پر مبنی تصنیف تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب پیش کی گئی۔

 یہ کتاب ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے دس سالہ تحقیق کے بعد مرتب کی ہے۔ جس میں قدیم یونانی، رومی، ہندی اور انگریزی لٹریچر کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود جغرافیائی نقوش، قدیم نقشے اور جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے اخذ کردہ ٹھوس شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ نیز سکندر اعظم کی واپسی سے متعلق دنیا کے بڑے بڑے سکالرز اور مورخین کی غلط تاریخ نویسی کو چیلنج بھی کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...