سرکاری ملازمت کرنے والے افسران اداروں کا حقیقی سرمایہ ،محمد افتخار احمد

سرکاری ملازمت کرنے  والے افسران اداروں کا  حقیقی سرمایہ ،محمد افتخار احمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیانتداری اور فرض شناسی سے سرکاری ملازمت کرنے والے افسران اداروں کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں، جن کی خدمات مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار صدر بورڈ آف مینجمنٹ (BOM) محمد افتخار احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹری محمد فیاض ماہل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد فیاض ماہل جیسے ایماندار، محنتی اور قابل افسر محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جنہوں نے اپنی 38 سالہ سروس پوری دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ مکمل کی۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ سمال انڈسٹری ایک تجربہ کار اور قابل افسر کی خدمات سے محروم ہو گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...