صورتحال مزیدگھمبیر ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی جانب سے اشیاء کے ریٹس مقررکرنے کے معاملہ پر انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث صورتحال مزیدگھمبیر ہونے سے مہنگائی کی اضافہ ہو رہا ہے ۔
عام استعمال کی اشیاء کے مقرر کردہ سرکاری نرخ شروع دن سے ہی مسترد کر دیئے گئے تھے چھوٹے دوکانداروں نے سرکاری نرخ نامے تو آویزاں کر رکھے ہیں مگر ان پر کسی بھی جگہ عملدرآمد تاحال نہیں ہو رہا، دوکانداروں کہنا ہے کہ مڈل مین کے کردار کے خاتمے تک پرائس کنٹرول میکنزم کے مطابق اشیاء کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا، جب برا ہ راست کمپنی سے رابطہ کریں تو وہ خام مال کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں اضافہ کا رونا روتے ہیں،دوسری طرف اس سلسلہ میں ذمہ دار افسرا ن کی چشم پوشی سے بھی معاملات جوں کے توں ہیں۔،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آتی ، جس کا جو دل چاہئے نرخ مقرر کر کے اشیاء فروخت کر رہا ہے ، سبزیاں، دالیں، پھل غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں، لوگ انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں مگر کسی کو ترس نہیں آتا، ڈویژنل و ضلعی ارباب اختیارکم از کم اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments