پرائیویٹ ملازمین کی سہولیات کے حوالہ سے تفصیلات اکٹھی کریں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ۔۔۔
وہ اپنے اپنے اضلاع میں محکمہ لیبر کے عملہ کو متحرک کریں کہ وہ پرائیویٹ اداروں میں کام کرنیوالے افراد کی تنخواہ ان کی ہفتہ وار تعطیل سوشل سکیورٹی سے ان کی رجسٹریشن اور ان کو فراہم کی جانیوالی بنیادی سہولتوں کے حوالہ سے تفصیلات اکٹھی کریں اور جو ادارے متعلقہ عملہ کو حکومتی ہدایت کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کررہے ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور لیبر کو قانون کے مطابق ان کے حقوق دلائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments