شہر بھر میں سمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ کی فروخت

 شہر بھر میں سمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ کی فروخت

شہر بھر میں سمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ کی فروخت حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں نان کسٹم پیڈ جعلی سیگریٹ کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سمگل شدہ اور جعلی سیگریٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے نا صرف حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، غیر معیاری سیگریٹس خیبر پختونخواہ سمیت دیگر علاقوں سے سمگل کیے جاتے ہیں، شہر بھر میں چھوٹے بچوں کے علاوہ طلباء اور خواتین کی بڑی تعداد بھی سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلاء ہو چکی ہے ، جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گلی محلوں میں سیگریٹ کی بچوں کو فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروائے اور شہر میں غیر قانونی فروخت ہونے والی سمگل شدہ اور دو نمبر سیگریٹس کو بند کروا کر حکومتی خزانہ کو نقصان سے بچائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...