ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں کمی کرنا گوارہ نہیں کیا،شہری

 ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں کمی کرنا گوارہ نہیں کیا،شہری

ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں کمی کرنا گوارہ نہیں کیا،شہری موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ادا کرنے پر مجبور

داؤدخیل(نماندہ دنیا)حکومت کی جانب سے پچھلے 7روز سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے تقریبا 25سے 30روپے تک ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن ٹرابسپورٹر نے کرایوں میں کمی کرنا گوارہ نہیں کیا اور مسافر ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں زائد کرائے لینے والی ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کی جائے لیکن اگر پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اگلے روز کرایہ بڑھا دیا جاتا ہے اور اب کرایہ کم کرنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر بھاری جرمانے ادا کرنے پر مجبور ہیں اور اب پٹرول ڈیزل میں واضح کمی ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہوئی اور مسافر زائد کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں ٹریفک پولیس بھی اور موٹر وے پولیس بھی خاموش تماشائی بنے ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر مسافروں کو لوٹ رہے ہیں اور ظلم یہ ہے کہ داؤدخیل سے راولپنڈی کا فاصلہ 155کلو میٹر ہے اور کرایہ بسیں 1200جبکہ ہائی ایس کوچ بھی ایک ہزار سے 1200روپے لے رہے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے اور اب ان ٹرانسپورٹروں کو کوئی پوچھتا نہیں ہے اور غریب ہر جگہ لٹ رہے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...