معاون خصوصی شعیب مرزا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور کا دورہ

 معاون خصوصی شعیب مرزا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور کا دورہ

معاون خصوصی شعیب مرزا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور کا دورہ

شاہ پورصدر (نامہ نگار)معاون خصوصی شعیب مرزا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور صدرکا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شعیب مرزا کی سربراہی میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم (CMIT) نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر ٹو معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے CMIT میاں سبحان یامین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی شعیب مرزا نے شاہ پور صدر سمیت دیگر شہروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کیے اور شہری و عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔معائنہ ٹیم نے ہسپتال کے انتظامی امور اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور شہروں میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے نگرانی اور انسپکشن کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...