شہر خموشاں اتھارٹی غیر فعال ہونے سے ماڈل قبرستان بھی غیر فعال
شہر خموشاں اتھارٹی غیر فعال ہونے سے ماڈل قبرستان بھی غیر فعال ماڈل قبرستانوں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ملازمین ضلع کونسلوں میں ضم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہر خموشاں اتھارٹی غیر فعال ہونے سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے متعدد اضلاع میں بنائے گئے ماڈل قبرستان غیر فعال ہو کر رہ گئے ہیں، حکومت نے وفات پا جانے والے شہریوں کی بہتر انداز میں تدفین کے لیے ماڈل قبرستان بنائے تھے ، اس سلسلہ میں سرگودھا میں بھی ایک ماڈل قبرستان بنا کر عملہ تعینات کیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں فنڈز کی عدم فراہمی حکومت کی عدم توجہی کے باعث ماڈل ماڈل قبرستان غیر فعال ہونے پر ان ماڈل قبرستانوں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو ضلع کونسلوں میں ضم کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ان ماڈل قبرستانوں کی کارکردگی مزید ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، جس سے خرچ نہ ہونے باعث کروڑوں کے فنڈ ضائع ہو گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments