اوور لوڈنگ کیخلاف آگہی مہم شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ٹریفک پولیس نے اوور لوڈنگ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی مہم شروع کر دی ۔
گزشتہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب سید قمر اقبال حیدر کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے چوک گروٹ سے آدھی کوٹ تک مختلف ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کا دورہ کیا، اور وہاں کرشنگ سیزن کے پیشِ نظر گنے کی ٹرالیوں اور دیگر سامان بردار گاڑیوں پر لوڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کے مالکان و منتظمین کو ہدایت کی کہ کسی بھی گاڑی یا ٹرالی پر مقررہ حد سے زائد سامان لوڈ نہ کیا جائے ۔ بالخصوص گنے کی ٹرالیوں، لکڑی بردار گاڑیوں اور دیگر لوڈنگ وہیکلز میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سامان گاڑی کی سائیڈوں سے باہر نہ نکلا ہو اور دورانِ سفر کسی دوسرے روڈ یوزر کے لیے خطرے کا باعث نہ بنے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments