ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج، سٹی ایریا اور سرکاری دفاتر کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی شاہد عباس کاٹھیا کا مریم نواز میڈیکل کالج، سٹی ایریا اور مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میدیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کا دورہ کیا اور زیر تکمیل تزئن و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسئن بلڈنگز نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کالج کے اکیڈمک اور ہاسٹل بلاک تعمیر و مومت کے کام تکمیل کے آخر مر احل میں ہیں اور انھیں مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کالج کے تعمیر و مرمت کے کاموں کو فوری مکمل کر کے عمارت میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ قبل ازایں انھوں نے ھائی وے کے دفتر میں انسپکشن بنگلہ، ضلع کونسل آفس اور ضلع کونسل کے دفتر کے باہر مارکیٹ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ ضلع کونسل کے دفتر کے احاطے اور باہر مارکیٹ کے سامنے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments