2 بھٹہ جات میں اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی کو گرایا دیا ،2 کو جرمانہ

 2 بھٹہ جات میں اینٹوں کی غیر قانونی  بھرائی کو گرایا دیا ،2 کو جرمانہ

میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محترم عبداللہ نیر شیخ ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ای پی اے میانوالی کی ٹیم زیرِ نگرانی محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات میانوالی کی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

اس سلسلہ میں میانوالی اور کمر مشانی میں 15 سے زائد بھٹہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے بھٹہ جات میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 2 بھٹہ جات میں اینٹوں کی غیر قانونی بھرائی کو گرایا گیا اور ایک بھٹہ کو 1لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ 1 ریسٹورنٹ میں سکشن ہڈز کی تنصیب نہ ہونے پر انکے کچن سیل کئے گئے ۔ 1 انڈسٹریل یونٹ میں آلودگی پھیلانے والے آلات کا معائنہ کیا گیا۔اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...